حوصلہ افزائی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - حوصلہ بڑھانے والا، ہمت دلانے والا۔ "استاد وقت کاریختہ میں شعر کہنا اس دور کے اردو شعرا کے لیے ایسی حوصلہ افزائی تھی جس سے تخلیقی اعتماد پیدا ہوتا ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ١٣٢:١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حوصلہ' کے ساتھ فارسی مصدر'افزودن' سے مشتق صیغۂ امر 'افزا' بطور لاحقۂ فاعلی لگایا اور 'ئی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'حوصلہ افزائی' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٩ء کو "نقوش مانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - حوصلہ بڑھانے والا، ہمت دلانے والا۔ "استاد وقت کاریختہ میں شعر کہنا اس دور کے اردو شعرا کے لیے ایسی حوصلہ افزائی تھی جس سے تخلیقی اعتماد پیدا ہوتا ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ١٣٢:١ )

جنس: مؤنث